سرینگر/محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ وادی کشمیر اور لداخ خطے کے اندر کم سے کم درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ خطوں کے اندر سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
گذشتہ تین روز کے دوران مطلع صاف رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس سے سردی کی لہر میں کمی واقع ہونے کے نتیجے میں لوگوں نے کسی حد تک راحت کی سانس لی تھی۔
تاہم سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 0.2ڈگری سیلشیس تک گرگیا جبکہ کرگل،لیہہ، گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت باالترتیب منفی9.3ڈگری، منفی9.1ڈگری،منفی8ڈگری اور منفی5ڈگری سیشلیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں شہر میں تاہم کم سے کم درجہ حرارت 9.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔