سرینگر/فورسز نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ طور کلورہ، ملک گنڈ نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک گائوں میں گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری تھا۔
یاد رہے کہ شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں گذشتہ روزجیش محمد سے وابستہ جنگجوئوں نے ایک حملے کے دوران چار پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا۔