سرینگر/رواں برس تا حال جموں کشمیر کے اندرسنگباری کے759واقعات پیش آئے ہیں۔
اس بات کا اظہار وزارت داخلہ نے بدھ کو راجیہ سبھا کے جاری اجلاس میں کیا۔
وزیر داخلہ کے نائب ہنسراج اہر نے ایوان کو بتایا کہ اس سال دسمبر2تک جموں کشمیر میں 238جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کیخلاف فورسز آپریشنز کے دوران سنگباری کے واقعات پیش آتے ہیں اور ایسے ہی759واقعات میں باضابطہ کیس درج کئے گئے ہیں۔
ریاست میں دسمبر2تک مجموعی طور587تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں86فورسز اہلکار اور37شہری جاں بحق ہوگئے۔
گذشتہ برس یعنی2017میں 329 تشدد کے واقعات میں200جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا تھا۔ گذشتہ برس74فورسز اہلکار اور36شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
اہر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں تشدد کو سرحد کے دوسری طرف سے حمایت حاصل ہورہی ہے۔