گاندربل //حاجن سوناواری میں 2 کمسن جنگجوؤں کی یاد میں چوتھے روز بھی پورے قصبہ میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔اتوار کو مجہ گنڈ میں ہوئی جھڑپ کے دوران جاں بحق 14 سالہ مدثر رشید پرے اور ثاقب اقبال شیخ کی یاد میں حاجن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی دوکانیں،تجارتی مراکز اور ٹریفک مکمل طور پر بند رہا ۔اس موقع پر دونوں کمسنوں کے گھروں میں لوگ تعزیت پرسی کے لئے آتے رہے۔واضح رہے کہ ثاقب اقبال نے تین سال قبل ریلیز ہوئی بالی ووڈ فلم ’حیدر‘ میں بھی کام کیا تھا۔