سرینگر/شمالی کشمیر کے گنڈبراٹھ کلان، سوپور علاقے میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق دونوں جنگجوئوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا اور وہ دونوں مقامی علاقے کے باشندے تھے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو دونوں کی شناخت اُویس بٹ اور طاہر احمد ڈارکے طور کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجو مقامی باشندے تھے۔
اس سے قبل فوج نے کہا کہ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
گذشتہ روز شام کو فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ پارٹی نے سوپور میںگنڈ براٹھ کلان نامی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ شروع ہوا۔
یہ معرکہ آرائی رات بھر جاری رہی جس کے دوران فورسز نے گائوں کے ارد گرد محاصرہ سخت کرکے جنگجوئوں کے بچ نکلنے کے سبھی راستے مسدود کردئے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ آج صبح دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔