سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر اور سابق پولیس آفیسر راجہ اعجاز علی جمعرات کو پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عجاز خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
خان نے 2014 کے اسمبلی انتخاب میں پی ڈی پی کی ٹکٹ پر اوڑی سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم اُنہیں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔
اقتدار سے الگ ہونے کے بعد پی ڈی پی سے کئی لیڈران نے استعفیٰ دیا ہے۔