سرینگر// پی ایچ ڈی چیمبر آف اکامرس اینڈ انڈسٹری نے جموں میں مشتاق احمد چایا کی سربراہی میں قومی فروغ ہنر کارپوریشن کے کارپوریٹ سربراہ ڈاکٹر ارچنا اور ریاستی فروغ ہنر کارپوریشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر پیر غلام نبی سہیل کے ساتھ دوسرے رائونڈ کے سیشن میں ملاقات کی۔میٹنگ میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورکشمیر فروغ ہنر مشن ٹیم کے وکی شاہ اور بلال احمد کاوسہ بھی موجود تھے۔میٹنگ میں قومی فروغ ہنر کارپوریشن کی طرف سے جموں کشمیر فروغ ہنر مشن کے ڈائریکٹر کے ہمراہ جموں کشمیر میں مختلف سطحوں پر فروغ ہنر سے متعلق شروع کی گئی پہل اور سہولیات کو لاگو کرنے پر مزید تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ31اکتوبر کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی،جس کے دوران قومی فروغ ہنر کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات اور پہل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں جموں چیپٹر کے شریک چیئرمین راکیش وزیر بھی شریک تھے۔بیان کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ پی ایچ ڈی چیمبر کے نمائندوں کے ساتھ نئی دہلی میں پہلی میٹنگ کے دوران جن معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،انہیں لاگو کرنے کیلئے منظوری دی گئی ہے،جبکہ اس سلسلے میں پی ایچ ڈی چیمبر،آر پی ایل اور قومی فروغ ہنر کارپوریشن کی دیگر اسکیموںاور اس میں جموں کشمیر فروغ ہنر مشن ڈائریکٹوریٹ بھی معاونت کرے گا۔ میٹنگ کے دوران مشتاق احمد چایا نے کہا’’ ریاست کے بغیر ہنر اور نیم ہنر مند نوجوانوں کو ہنر مند افرادی قوت بنانے کے مقصد کیلئے یہ پہل شروع کی گئی ہے‘‘۔