سرینگر/گذشتہ رات ضلع ریاسی میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو کمسن بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
جمعہ کو حکام نے کہا کہ ایک کار ،جو حد سے زیادہ سواریاں لیکر جا رہی تھی، ضلع ریاسی کے دمسگلی ، بھوماگ نامی مقام پر سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری جس سے اس میں سوار 7مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
حکام نے کہا کہ مرنے والوں میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ گاڑی ایک بارات کا حصہ تھی جو سوجندر سے چوراکوٹ جارہی تھی جب اُسے حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو جموں میڈیکل کالیج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔