سرینگر/شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعہ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے روز مرہ کے معمولات متاثر ہیں۔
یہ ہڑتال گذشتہ روز دو مقامی جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سے جاری ہے۔
اُویس احمد بٹ عرف اُبو بکر ساکنہ گنڈ براٹھ کلان اور طاہر رمضان ڈار عرف اُبو عبد اللہ ساکنہ سعدہ پورہ سوپور، براٹھ کلان علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تھے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ سوپور میں دکان اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔
دریں اثناء مقامی لوگ لگاتار جاں بحق جنگجوئوں کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
حکام نے سوپور سب ڈویژن میں تمام تعلیمی اداروں کو آج کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔