سوپور//سوپور قصبے اور زینہ گیر علاقے میں جمعہ کودوسرے روز بھی دو جنگجوئوں کی گنڈبراٹھ کلاں جھڑپ میں ہلاکت کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ قصبے میں تمام دوکانیں اوردیگرتجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد دونوں جنگجوئوں کے لواحقین کی تعزیت پرسی کیلئے گنڈبراٹھ اور سعد پور ہ جاتے ہوئے دیکھے گئے ۔ حکام نے جمعرات دیرشام کو سوپور میں احتیاط کے طور تمام تعلیمی اداروں (نجی و سرکاری) میں جمعہ کو درس وتدریس کا کام معطل رکھنے کاحکم جاری کیا تھاتاہم جمعرات دیررات سوپور میں انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی ۔