سرینگر/پلوامہ کے کھارہ پورہ،سرنو نامی گائوں میں سنیچر کو فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران دوسرا شہری جاں بحق ہوگیا۔
یہ جھڑپیں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کی جگہ کے آس پاس جاری ہیں جہاں فورسز نے تین جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عابد حسین لون ساکنہ کریم آباد نامی نوجوان فورسز کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا جس کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اس سے قبل عامر احمد پال نامی نوجوان بھی فورسز کارروائی میں جاں بحق ہوگیا۔
فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ جھڑپیں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ آرائی کے فوراً بعد شروع ہوئیں۔