Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صفحہ اول

جموں و کشمیر کواپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بِل منظور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 جموں//گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران جموں اینڈ کشمیر سوسائٹیز ایکٹ1989 میں ترمیم کو منظوری دی گئی۔ان ترامیم کی بدولت کواپریٹو بنکوں کو چلانے کے لئے دو سال کی مدت تک منیجمنٹ بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی یقینی بنے گی۔ اس سے پہلے کے قانون کے مطابق یہ تعیناتیاں محض6 ماہ کے لئے کی جاسکتی تھیں۔ترمیمی بِل کی بدولت ایسے بنکوں کی بحالی کے لئے مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے پیکجوں کوعملانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ سرکار کو جموں، بارہ مولہ اور اننت ناگ سینٹرل کواپریٹو بنکوں کی منیجمنٹ کے لئے پیشہ وارانہ  بورڈ تشکیل دینے کا بھی اختیار ہوگا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں اینڈ کشمیر کواپریٹو سوسائٹیز ایکٹ1989 میں کسی بھی سوسائٹی میں6 ماہ تک کی مدت سے زیادہ منیجمنٹ بورڈ اور ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں اینڈ کشمیر سیلف ریلائنٹ کواپریٹو بِل2018 کو منظوری دی۔بِل کا مقصدسیلف ریلائنٹ کواپریٹو کے کام کاج میں معقولیت لانا اور ممبران اور دیگر صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔جموں اینڈ کشمیر سیلف ریلائنٹ کواپریٹو ایکٹ1989 میں کوئی ایسی گنجائش نہیں تھی جس کی رُو سے غیر قانونی دوہری ڈیلنگ کرنے والی سوسائٹیوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جاتا۔نئے بل کی بدولت رجسٹرار کواپریٹو کو ایسی سوسائٹیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا اختیار ہوگا۔ادھر انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں اینڈ کشمیر یونیورسٹی آف لداخ بِل2018 کو منظوری دی گئی۔بِل کی بدولت لداخ خطہ میں ایک کلسٹر یونیورسٹی کے قیام میں مدد ملے گی۔مرکزی سرکار کی طرف سے اگلے تعلیمی سیشن سے یونیورسٹی کو65 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم ہوگی اور اس طرح سے خطہ کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے۔کرگل میں کام کر رہے تین کالج کلسٹر یونیورسٹی لداخ کے ساتھ ضم ہوں گے اور مستقبل میں خطہ میں قائم کئے جانے والے کالج اس کلسٹر یونیورسٹی کا حصہ ہوں گے۔اس وقت لداخ خطہ میں پانچ کالج کام کر رہے ہیں۔ یہ تمام کالج اس یونیورسٹی میں ضم ہوں گے۔2011 کی مرد م شماری کے مطابق لداخ خطہ میں طُلباء کا40 فیصد تناسب ہے اور خطہ کے تقریباً90 طُلباء خطے سے باہر ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔کلسٹر یونیورسٹی کے قیام سے خطہ کے طُلباء کو مختلف مضامین میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ کورسز میں داخلہ ملے گا ۔یونیورسٹی میں ماؤنٹین سٹڈیز، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی،گلیشیر اینڈ واٹر سٹڈیز، جیالوجی اور دیگر مضامین میں مختلف کورسز پڑھائے جائیں گے۔اس دوران انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموں اینڈ کشمیر بووئن بریڈنگ بل2018 کو منظوری دی۔بِل کا مقصد مویشیوں کی بریڈنگ کے عمل میں معقولیت لانا اور بیلوں کی منی کو استعمال میں لانے اور مصنوعی تخم ریزی کے لئے استعمال میں لانے میں مدد ملے گی۔ملک میں اس وقت60 منی سٹیشن قائم ہیں۔ان میں سے جموں وکشمیر کے رنبیر باغ اور ہکل سٹیشن سب سے بہترین سٹیشنوں میں شامل ہیں۔اگر کسی بیل کو انفیکشن ہوتا ہے تو اُس کی منی کو استعمال میں لاتے ہوئے کم سے کم ایک لاکھ گائیوں کو انفیکشن ہوسکتا ہے۔اس بِل کی بدولت بیلوں کے لئے بیماری سے پاک بریڈنگ پروگرام چلانے اور ریاست میں18 لاکھ بیلوں کو انفیکشن سے دُور رکھنے میں مدد ملے گی اورریاست میں بریڈنگ خدمات میں معقولیت لانے میں مدد ملے گی اور ایسے غیر رجسٹر شدہ منی سٹیشنوں کو بند کرنے میں مدد ملے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

صفحہ اول

ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ | ہندوپاک فوری جنگ بندی پر متفق | تیسرے ملک میں بات چیت کو آگے بڑھانے پر بھی رضا مند

May 11, 2025
صفحہ اول

زمینی، فضائی اور سمندری فوجی کارروائی بند | بات چیت کا ایک اور دور 12 مئی کو : مسری

May 11, 2025
صفحہ اول

پاکستان کی مہم جوئی کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فوج

May 11, 2025
صفحہ اول

کشیدگی کا دور ختم | جنگ بندی پر اتفاق: پاکستان

May 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?