سرینگر//جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں نے منی پور میں کھیلی جانے والی جیت کانڈو مارشل آرٹس چمپئن شپ میں سونے کے دو اور چاندی کے پانچ سمیت 8 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں سے پانچ کھلاڑیوں کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں کھیلے جانے والے ایشین مارشل آرٹس گیمز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع جموں وکشمیر جیت کانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رمیز خان نے یو این آئی کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ منی پورہ میں جیت کانڈو مارشل آرٹس نیشنل چمپئن شپ کے ایل انڈور سٹیڈیم امپھال میں 14 سے 16 دسمبر تک کھیلی گئی۔ چمپئن شپ میں جموں وکشمیر سمیت 12 ریاستوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ چمپئن شپ میں محمد صابر نجاراور ناصر علی نے سونے جبکہ ملک واصل، راسک منظور، معروف الطاف، اقبال نذیر اور زبیر بشیر نے چاندی کے تمغے جیت لئے جبکہ عادل مقبول نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔