سرینگر// حریت(گ) چیئر مین سید علی گیلانی کومنگل کے روز فلورنس اسپتال چھانہ پورہ میں آنکھوں کے علاج کے لئے لے جایا گیا، جہاں امرضِ چشم کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا معائینہ کیا۔ کچھ ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اُن کی ایک آنکھ میں انجکشن لگایا گیا، جس کے بعد انہیں اسپتال سے رُخصت کیا کیا۔ انہیں مکمل آرام اور دھول سے پرہیز کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ۔