سرینگر /پولیس نے بدھ کو کہا کہ اُنہوں نے قاضی گنڈ میں سرینگر ۔جموں شاہراہ کے اردگرد موجود ڈھابوں پر چھاپے ڈالے اور وہاں سے بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیابرآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس نے نی پورہ میر بازار میں راجا ویشنو نامی ڈھابے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے 15کلو فکی برآمد کی ۔ چنانچہ پولیس نے موقع پر ہی ڈھابہ مالک سکھدیو کمار ساکنہ ادھم پور کی گرفتاری عمل میں لا کراسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے لیو ڈورہ قاضی گنڈ کے نزدیک ڈھابے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے دس شراب کی بوتلیں اور تین کلو گرام فکی برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس نے ڈھابہ مالک ،سہیل احمد گنائی ساکنہ نسو کی گرفتاری عمل میں لاکر اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا ہے۔