جموں//پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری اصغر حسن سامون نے یہاں ایک میٹنگ میںاپنے ماتحت محکموں کے کام کاج کاجائیزہ لیا۔ انہوں نے نومبر اور دسمبر میں ایکشن ٹیکن رپورٹ ، ویٹنری اسسٹنٹ سرجنوں کے معاملات، نئی ہسپتال عمارتوں کے لئے اراضی کی نشاندہی اور دیگر امور کا بھی جائیزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔