سرینگر/فوج نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں بارودی مواد( آئی ای ڈی) بر آمد کی۔
یہ زیر زمین آئی ای ڈی شمناگ علاقے میں سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی اور اس کا پتہ فوجی اہلکاروں نے صبح8بجے لگایا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بعد میں اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنادیا۔