جموں//گورنر انتظامیہ نے آج بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات2018 کے انعقاد کے سلسلے میں تعینات کئے گئے ملازمین کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی واگذاری کو منظوری دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق متعلقہ محکموں کے ڈی ڈی اوز ان ملازمین کی تنخواہ / ویجز/مشاہرہ ادا کریں۔ڈی ڈی اوز سے یہ بھی کہا گیا ہے وہ ان ملازمین سے انتخابات ڈیوٹی انجام دینے کے سلسلے میں جاری کی گئی سند پیش کرنے کے لئے کہیں۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران، پریذایڈائنگ افسران پولنگ افسران، مائیکرو ابرورز،زونل سیکٹر مجسٹریٹ اور نوڈل افسران کے حق میں ایک سند جاری کریں جس میں ان افسران سے متعلق انتخابی ڈیوٹی انجام دینے کا ذکر کیا گیا ہو۔چیف الیکٹورل افسر جے اینڈ کے، ڈویثرنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، جنرل ابزروروں، ایکسپینڈیچر ابزروروں اور سی ای او جے اینڈ کے کے دفتر میں تعیناتی ملازمین کے حق میں سند جاری کریں گے جس میں ان افسران کی میونسپل/ پنچائتی انتخابات 2018 کے دوران اُن افسران کی تعیناتی کا حوالہ دیا گیا ہو۔ریاست کے دونوں صوبوں کے ڈویثرنل کمشنر اپنے دفاتر میں تعینات اُن ملازمین کے حق میں سند جاری کریں گے جنہوں نے متعلقہ انتخابات میں ڈیوٹی انجام دی ہو۔