سرینگر// پیپلز کانفرنس چیئر مین سجادغنی لون نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کسی بھی علاقائی یاقومی سطح کی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا، بلکہ پیپلزکانفرنس ریاستی اسمبلی کی سبھی نشستوں پراپنے اُمیدوارکھڑے کریگی ۔سابق ممبراسمبلی عابدانصاری کی پیپلزکانفرنس میں شمولیت کے موقعہ پر سجاد لون نے سرکاری رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’ہماری جماعت کسی بھی علاقائی یاقومی جماعت کیساتھ اسمبلی انتخابات سے پہلے کوئی اتحادیاگٹھ جوڑ نہیں کرے گی‘‘۔انہوں نے کہاکہ پیپلزکانفرنس آنے والے اسمبلی انتخابات میں سبھی حلقوں سے اپنے اُمیدوارکھڑاکرے گی۔سجادلون نے نیشنل کانفرنس کی اٹانومی تجویزکی مشروط حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے این سی والوں کواُن افرادکوبے نقاب کرناپڑے گاجنہوں نے خصوصی پوزیشن کونقصان پہنچایا۔ سجادلون نے کہاکہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کابائیکاٹ کرنے کے بعدعمرعبداللہ کاالیکشن کرانے کی مانگ کرنابلاجوازہے۔انہوں نے کہاکہ این سی نے دفعہ35Aکے معاملے پرکچھ ماہ قبل ہی الیکشن عمل کابائیکاٹ کیاتواب اس پارٹی کے لیڈروں کاجلداسمبلی الیکشن کرانے کامطالبہ کرناکوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔انہوں نے پھرکہاکہ اگرڈاکٹرفاروق اسبات کاسچ سچ خلاصہ کریں کہ کن لوگوں نے ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن کونقصان پہنچایاتوہماری پارٹی اٹانومی کے معاملے پراین سی کوحمایت دینے میں نہیں ہچکچائے گی۔اس موقعہ پر عابد انصاری نے کہا ’’ پی ڈی پی میں ممبران اسمبلی کی کوئی وقعت نہیں تھی،اور انہی وجوہات کی بنیاد پر میں نے پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کی‘‘۔