Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
نظم

نظمیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

بہ آمدہ سالِ نَو 2019

 
غنیمت ہے کہ سالِ نَو کا سوُرج
حِصارِ وقت سے آزاد ہو کر
مِثالی جِسم کا چہرہ لِئے اب
اُبھر آیا ہے پھر نَو خیز سورج
نئی اِک صبح کا اعلان کر کے
جہانِ زیست کو باور یہ کر دے
مَیں چھایا پھِر سے ہوں جامہ بدل کر
ضیا پاشی کیا میری سحر کُن ہے
مَیں اپنے نور کی چادر بکھیرے
عروسِ نوَ کی صورت باغ و بَن کو
متاعِ نور سے نوران کر کے
حیاتِ نَو کو یہ بتلا رہا ہوں
مِرا ہم عصرِ رفتہ بھول جائو
یہ عصرِ نَو میں ابدی ہو چُکا ہے
بہت مایوس کُن تاریخ اِس کی 
مزاج اس کا بہت ہی فتنہ گر تھا
رقم اس میں تھی قوموں میں تفاوت
کہیں مندر کہیں مسجد کا جھگڑا
شریعت، گائے اور بچھڑوں کا لپھڑا
برس وہ نوٹ بندی کا سبب تھا
کہ حیراں اس سبب پر آپ رب تھا
گِرانی اور بے کاری نہ پوچھو
ہنر مند شیشہ گر دستِ نگر ہیں
پڑا ہے سب کا چولہا ماند یکسر
نہیں دو وقت کی روٹی میسّر
جرائم قتل و غارت لوٹ ماری
تقدّس جنسِ زن کا دائو پر ہے
ہیں بچّے جا بجا پامال صورت
ضعیفوں کا ذہن چکرا گیا ہے
دکھائیں کس کو وہ معدوم صورت
خدا وند سالِ نَو اب شاد کر دے
زمیں پر سب کو یہ آباد کر دے
آمین۔۔۔
 
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
رابطہ؛ 9697524469
 
 

خدا کو ڈھونڈھنے نکلے

بڑے بھولے بڑے ناداں 
خدا کو ڈھونڈھنے نکلے
ارے ڈھونڈا اسے جاتا
نہیں جو پاس ہوتا ہے
تمہیں گھر میں نہیں ملتا
تو جنگل ڈھونڈنےنکلے
نظر آتا نہیں دل میں
تو صحرا میں بھٹکتے ہو
کبھی دریا کبھی ساگر
کبھی پربت، کبھی میداں
تلاشِ یار میں تم تو
یہاں سے واں بھٹکتے ہو
سنو گھر لوٹ کے آئو
وضو کر اپنی آنکھوں کا
عقیدت والے اشکوں سے
محبت والے اشکوں سے
اور پھر۔۔۔۔
گلوں میں دیکھ لے اس کو
پرندوں کی صداوں میں
ستاروں کی ادائوں میں
وہ بچوں کے تبسم میں
ہوائوں کے ترنم میں
وہی ہے دھوپ میں دیکھو
کہ ہر اک روپ میں دیکھو
وہ بارش میں، وہ بادل میں
وہ سورج میں، وہ چندا میں
وہ تتلی کی سجاوٹ میں
وہ آدم کی بناوٹ میں
اگر ہے دیکھنا اس کو
تو خود میں دیکھ لو اس کو
خدا تجھ میں ہی بستا ہے
خدا مجھ میں ہی بستا ہے
 
فلک ریاض
حسینی کالونی چھتر گام،چاڈورہ کشمیر
موبائل نمبر؛9596414645
 
 

صدائے مفلس 

باڑھ سے راحت ملی تو آ گئے جاڑے کے دن 
کیا گزرتی ہے غریبو تم پہ اب کمبل کے بن
 
 تھرتھراتے جسم ہیں لب سے نکلتی ہے صدا
 
کیا یہی تقدیر ہے ہم مفلسوں کی اے خدا 
گھر میں اک دانہ نہیں، کھیتی کرے کیسے کسان
 ہاتھ میں پیسہ نہیں، بیٹی کا اب کیسے ہو دان 
 
ایک وہ انسان ہیں جو کھیلتے دولت سے ہیں
 
 ایک وہ انسان تھے جو مر گئے غربت سے ہیں 
کون سی نیکی تھی انکی،کیوں ملی ان کو جزا 
کیا ہوئی ہم سے خطا، ہم کو ملی ایسی سزا 
 
ان کو تو گاڑی ملی، دولت ملی،عزّت ملی 
 
ہم ذلیل و خوار ہیں،ہم کو فقط ذلت ملی
 ہم ابھی زندہ ہیں، رہنے کو نہیں ہے جھونپرا
اور مُردوں کے لئے بنتا یہاں ہے مقبرہ 
 
یادگاروں پر ہزاروں سال تک شمع جلے
 
 اور ہم سڑکوں پہ مر جاتے ہیں گاڑی کے تلے
صاف ہیں کھادی کے کپڑے، آپ لگتے ہیں بھلے
 پانچ سالوں بعد آکر آپ ملتے ہیں گلے 
 
آپ کی باتوں میں ہم آتے ہیں، دل مجبور ہے 
 
آپ کا مطلب نکل جائے تو ملنا دور ہے 
کیا یہی انسانیت ہے، کیا یہی انصاف ہے
 جو کرے تم سے وفا، اسکا ہی پتّہ صاف ہے
 
 تم سے ہی کہتا ہوں میں چپکے کھڑے سنتے ہو کیا 
 
درد سے بسملؔ تڑپتا ہے کرو اس کی دوا 
 
پریم ناتھ بسملؔ
،مہوا،ویشالی،موبائل نمبر؛8294170464
 
 
 
یاد کے قافلے
یاد کے قافلے
درد کے سلسلے
شام کے گائوں میں
سُرمئی چھائوں میں
پھر اُترنے لگے
رخم بھرنے لگے۔
 
درد کی آنچ سے
شام روشن ہوئی
ایک صورت اُگی
چاند چہرہ  کِھلا
نیلی آنکھیں جگیں
اور صورت وہی
بھولی بسری ہوئی
یاد کے دوار سے
چھب دکھانے لگے
جھلملانے لگی۔
بول روٹھے ہوئے
شبد بسرے ہوئے
کچھ کہے اَن کہے
کچھ سُنے اَن سُنے
پھڑ پھڑانے لگے
یاد آنے لگے۔
شام کے گائوں میں
سُرمئی چھائوں میں
چاند چہرا جگا
اور ایسے لگا
تن بدن جان و روح
سرخرو ہوگئے
تن بدن جان و روح
جستجو ہوگئے
تُو ہی تُو ہوگئے
تُو ہی تو ہوکئے
 
کے ڈی مینی
پونچھ،جموں وکشمیر
 موبائل نمبر؛8493881999

 

Contents
بہ آمدہ سالِ نَو 2019خدا کو ڈھونڈھنے نکلےصدائے مفلس 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!
مضامین
زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ
طب تحقیق اور سائنس
آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین

Related

نظم

نظمیں

May 10, 2025
نظم

نظمیں

April 26, 2025
نظم

نظمیں

April 19, 2025
نظم

نظمیں

April 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?