واشنگٹن//امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کو عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی سے فون پر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو شکست دینے کے لئے امریکہ عراق شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق، صدر پومپیو نے مسٹر مہدی کو اس بات کا یقین دلایا کہ امریکی قیادت والا اتحاد آئی ایس کے بچے ہوئے باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے عراقی سیکورٹی دستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا ۔ انہوں نے امریکہ عراق کی شراکت کو جاری رکھنے اوراسے زیادہ مضبوط بنانے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا ۔دونوں رہنماؤں نے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں آئی ایس کے تقریبا خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام کی فوج سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شام سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد، عراق سے بھی اب امریکی فوج کو واپس جانے کے لئے کہا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں تقریبا 5200 امریکی فوج تعینات ہیں۔یو این آئی