بانہال//سرینگر جموں اور بٹوت کشتواڑ شاہراہوں پر سڑک حادثات کے دوران آئی ٹی بی پی اہلکار سمیت2افراد ہلاک اور 39 دیگرزخمی ہوئے ،جن میں سے5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔شاہراہ پر پیر کو ایک نجی بس زیر نمبر JK04/5359جس میں انڈو،تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) اہلکار سوار تھے ،سرینگر سے جموں کی طرف جانے کے دوران صبح8بجکر45منٹ جونہی گاڑی خونی نالہ کے نزدیک پہنچی ،تو ڈرائیور نذیر احمد اس پر توازن کھو بیٹھا ،جسکی وجہ سے گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں آئی ٹی بی پی کا اہلکار اور دیگر34اہلکار زخمی ہو ئے ۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کام شروع کیا اور حادثے کی شکار بس میں سے زخمیوں کو نکا لر نزدیکی اسپتال پہنچا ،جہاں 5اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق فورسز کی گاڑی کانوائے کا حصہ تھی ،جو سرینگر سے جموں کی طرف جارہی تھی ۔ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔ حادثے میں مرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل محمد احمد علی کے بطور ہوئی ۔ادھر سرینگرجموں شاہراہ پر ایک اور حادثے میں ایک شخص کی موت اور5دیگر افراد زخمی ہوئے ۔ نجی کار اور مسافر کیب کے درمیان گنڈ ٹتہار بانہال کے مقام پر ٹکر ہوئی ۔ ٹکر اس قدر زور دار تھی ،دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ان سوار مسافر زخمی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ایک کی موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوئے ۔مہلوک شہری کی شناخت محمد عبداللہ ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی۔ ادھر اُس وقت30مسافر معجزیاتی طور پر بچ گئے جبکہ ایک بس زیر نمبرJK02 BK/5677 جوپاڈر کشتوار سے جموں کی طرف جارہی تھی ، پھسلن کی وجہ سے گٹسو کے مقام پر حفاظتی دیوار کے ساتھ ٹکرائی ۔ حفاظتی دیوار کے ساتھ گاڑی ٹکرانے کے بعد گاڑی ہوا میں معلق رہی اور دریائے چناب میں گرنے سے محفوظ رہی ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ گاڑی میں 30افراد سوار تھے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے بحفاظت گاڑی سے باہر نکالا گیا ۔