کپوارہ // محکمہ داخلہ نے 2016میں ’سوگام چلو‘ کے سلسلے میں پوسٹر لگانے اور کال کو کامیاب بنانے میں ملوث دو افراد کیخلاف مقدمہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ داخلہ کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ جاوید احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن میدان پورہ لال پورہ اور بشیر احمد پیر ولد عبدالجبار ساکن گنگ بگ نے ’سوگام چلو‘ کا منصوبہ بنایا اور اس ضمن میں پوسٹر لگائے۔اس کال کا مقصد ان افراد کو جمع کرنا تھا جو کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کی راہ پر ہیں۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری خیکلاف اعلان جنگ کیا اور علاقے کو نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیاں شروع کرنے پر اکسایا۔ان دونوں کیخلاف پولیس سٹیشن سوگام میں کیس زیر نمبر88/2016درج کیا گیا اور تحقیقات کے بعد الزامات صحیح ثابت ہوئے لہٰذا ان دونوںکیخلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت کیس چلانے کی منظوری دی جاتی ہے۔