کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے ایک تقریب کے دوران 50طالبا ت میں سپورٹس یونیفارم کِٹس تقسیم کیں۔تقریب کا انعقاد سپورٹس فارپیس اینڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت باسکٹ بال کوچنگ سہولیات برائے طالبات کے اختتامی پروگرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈسپورٹس کولگام نے کیا۔پروگرام کا اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دیوسر میں کیا گیا۔اس سے قبل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کیلم میں بھی باسکٹ کوچنگ سہولیات کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلع میںموسم سرما کے دوران کھیل سرگرمیوں کے بارے میں ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ رواں موسمِ سرما میںمختلف انڈور کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا جس کے لئے پہلے ہی سپورٹس ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔