سرینگر/منگل کو وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری رہی جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کے آغاز تک تازہ برفباری متوقع نہیں ہے۔
گذشتہ پندرہ روز سے کشمیر میں سردی کی جو لہر چل رہی ہے وہ لگاتار جاری ہے۔
محکمہ کے مطابق سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام اور گلمرگ کا کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی7.7اورمنفی7.6ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔
اسی طرح لداخ خطے کے دراس علاقے میں بھی شدید سردی جاری ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پورا دراس قصبہ منجمد ہے۔
لیہہ کا درجہ حرارت منفی10ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کرگل کا درجہ حرارت منفی14.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔