سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منگل کو ایک زیر تعمیر مکان سے ایک لاش بر آمد کی گئی۔
پولیس نے لاش کی شناخت آصف رشید وانی ولد عبد الرشید وانی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ٹینگہ پونہ نامی گائوں سے شام چار بجے بر آمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔