کولگام //زونل سطح پر کھیلے گئے بائز کبڈی ٹورنامنٹ زون کیموہ کا اختتامی میچ کھیلا گیا۔ ٹورنا منٹ میں کُل 19 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں انڈر 19 کے پانچ اور انڈر 17 کی 14 ٹیمیں شامل تھیں۔ انڈر 17 پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت کھیلئے گئے ٹورنامنٹ کا افتتاح پرنسپل بائز ہائر سکنڈری کیموہ نے کیا جبکہ ٹورنا منٹ کا اختتام گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول یاری پورہ کے ہاتھوں ہوا۔ آخر پر جیتے والی ٹیموں میں انعامات پرنسپل کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔