بھوپال// مدھیہ پردیش کی گورنر آنندي بین پٹیل نے آج یہاں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں وزیر اعلی کمل ناتھ کی قیادت میں قائم کانگریس حکومت کے 28 وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔محترمہ پٹیل نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر گووند سنگھ، بالا بچن، سجن سنگھ ورما، حکم سنگھ کراڑا، ڈاکٹر وجے لکشمي سادھو، سچن یادو، ترون بھنوت، سریندر سنگھ بگھیل، جیتو پٹواری، کملیشور پٹیل، لکھن گھنگھوریا، مہندر سنگھ سسودیا ، پردیومن سنگھ تومر، پی سی شرما، امنگ سنگھار، ہرش یادو، جے وردھن سنگھ کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا ۔گورنر نے پربھورام چودھری، پریہ ورت سنگھ، سکھ دیو پانسے ، گووند سنگھ راجپوت، محترمہ امرتي دیوی، عارف عقیل، برجندر سنگھ راٹھور، اومکار سنگھ مرکام، پردیپ جیسوال، لاکھن سنگھ یادو اور تلسی رام سلاوٹ کو بھی وزیر کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔مسٹر کمل ناتھ نے 17 دسمبر کو وزیر اعلی کے عہدت کا حلف لیا تھا۔ آج کل 28 وزراء نے حلف لیا ہے ۔ اس طرح اب ریاست میں وزیر اعلی سمیت کل 29 وزیر ہو گئے ہیں۔یو این آئی
چھتیس گڑھ کابینہ میں مزید9 وزیر شامل
رائے پور// چھتیس گڑھ کی گورنر آنندی بین پٹیل نے آج یہاں بھوپیش بگھیل حکومت کے نو وزرائکو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ محترمہ پٹیل نے پولیس پریڈ میدان پر منعقد باوقار تقریب میں مسٹر رویندر چوبے ،پریم سائے سنگھ،محمد اکبر،کباسی لکھما،شیو ڈہیریا،محترمہ انیلا بھیڑیا ،جے سنگھ اگروال ،گرورودر کمار اور اومیش پٹیل کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔ مسٹر بگھیل نے 17دسمبر کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیاتھا۔اسی دن مسٹر بگھیل کے علاوہ مسٹر ٹی ایس سنگھ دیواور تامردھوج ساہو نے کابینہ کے وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ آج کل نو وزرا نے حلف لیا۔اس طرح وزیراعلی اور 11 وزرا چھتیس گڑھ کی کابینہ کے وزیرہوگئے ہیں۔طے شدہ ضوابط کے مطابق اب وزیر کا صرف ایک عہدہ خالی ہے ۔90 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے 68سیٹوں پر شاندار جیت حاصل کر کے پندرہ برسوں بعد اقتدار میں واپسی کی ہے ۔ آج کی حلف برداری تقریب میں سینئر کانگریس لیڈر اور افسر بھی موجود تھے ۔ یو این آئی