نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اور مدن موہن مالویہ کو ان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ‘‘ہم سب کے پیارے ، سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کے یوم پیدائش پر سلام اور اٹل جی کو ان کے یوم پیدائش کی سالگرہ پر خراج خراج عقیدت۔ اس موقع پر ہم ان کے خواب کا ہندوستان بنانے سے متعلق اپنی عہد بستگی دہراتے ہیں۔ وزیراعظم نے سابق آنجہانی وزیر اعظم کا ایک آڈیو ویژول کیپسول ٹوئٹ پر پوسٹ کرکے کئی شعبوں میں ان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ واجپئی جی ہی تھے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے صحیح قیادت فراہم کی۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو ہوئی تھی اور اس سال 16 اگست کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے عظیم مجاہد آزادی اور تین بار کانگریس صدر رہے پنڈت مدن موہن مالویہ کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے مدن موہن مالویہ کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘‘پنڈت مدن موہن مالویہ جی کو ان کے یوم پیدائش کی سالگرہ پر سلام۔تعلیم کے میدان میں ناقابل فراموش تعاون اور ملک کی فلاح کے لئے خود کو وقف کرنے والے مدن موہن مالویہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے ’’۔ پنڈت مدن موہن مالویہ کی پیدائش 25 دسمبر 1861 کو ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 12 نومبر 1946 کو ہوا تھا۔ پنڈت مدن موہن مالویہ کو 24 دسمبر 2014 کو بعد از مرگ ملک کا سب سے اعلی شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔یو این آئی