ترال//ترال میں 6مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال رہی ۔ اس دوران قصبے میں تمام دکانیں بند رہیں جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں کام کاج مکمل ٹھپ رہا نیز سڑکوں سے ٹرانسپوٹ بھی غائب رہا۔ جنوبی کشمیرکے قصبہ ترال میں منگل کو6مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔ترال سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قصبے اور دور دروز علاقوں میں تمام دکانیں بند رہیں جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر دیکھی گئی ۔ہڑتال کے دوران تمام علاقوں کی سڑکوںسے ٹرانسپوٹ بھی غائب رہا ۔