جموں//بزنس سکول جموں یونیورسٹی میں الومنی میٹ ’VASL‘2018کاانعقاد کیاگیاجس میں 1991-1993 کے بیچ کے سابق طلباء نے اپنی یادوں کومشترک کیا۔اس دوران وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھر مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران وائس چانسلرنے ڈائریکٹربزنس سکول جموں یونیورسٹی پروفیسرالکاشرما کی کاوشوں سے پے درپے تقریبات کے انعقادکیلئے اقدامات کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ ایسی تقریبات کے انعقادسے طلباء کی ہمہ جہت شخصیت کی ترقی ہوتی ہے۔اس دوران سابق طلباء نے اپنی یادوں اوراپنی زندگی کے اتارچڑھائواورکامیابی کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔اس دوران طلباء نے ڈوگری سکٹ بھی پیش کیا۔قبل ازیں پروفیسرالکاشرما،ڈائریکٹربزنس سکول جموں یونیورسٹی نے سابق طلباء ودیگرشرکاء کااستقبال کیا۔ اس موقعہ پر اجے والی نائب صدرانٹرنیشنل مارکیٹنگ ،راجیوجین (انٹرپرینر)،نیرج شرما سپیشل سیکریٹری برائے وائس چانسلر، سنجیورومیترا، انجینئر پی ڈی ڈی، اشیم کھڈا،کشورچب (کے اے ایس)،ایس آر سانگڑہ ودیگران نے اپنے تجربات بیان کئے۔تقریب کے اختتام پرڈاکٹر امیشاگپتا،اسسٹنٹ پروفیسرنے شکریہ کی تحریک پیش کی۔