سرینگر/محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم کے دوران اب تک کا سب سے کم ہے۔محکمہ کے مطابق جموں شہر میں بھی گذشتہ رات موسم کی سرد ترین رات ثابت ہوئی۔
پوری ریاست جموں کشمیر کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے یہاں تک کہ لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.1ڈگری سیلشیس اور کرگل میں منفی14.4ڈگری سیلشیش ریکارڈ کیا گیا۔
وادی میں پہلگام کے سیاحتی مقام میں درجہ حرارت منفی7.9ڈگری سیلشیس جبکہ ایک اور سیاحتی مقام گلمرگ میں یہ منفی 9.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے24گھنٹوں کے دوران ریاست میں مطلع ابر آلود رہے گا۔