سرینگر/محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ جھٹکے صبح 9بجکر52منٹ پر محسوس کئے گئے اور اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5تھی۔
تاہم ریاست کے کسی بھی حصے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر زلزلوں سے متعلق زون میں واقع ہے۔