سرینگر/فورسز نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ تباہ کردی۔
یہ کارروائی فورسز کے تلاشی آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی جو آج صبح اونتی پورہ کے بھدریون نامی علاقے میں شروع کیا گیا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ بھدریون، حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ریاض نائیکو کے گھر ،واقع بیگ پورہ کے نزدیک ہی واقع ہے۔
اس سے قبل فورسز نے اونتی پورہ میں بھدریون علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا گیاتھا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں فورسز آپریشن کے بعد انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔