جموں//ریاستی انتظامیہ نے 11آئی پی ایس افسران کے تبادلوں و تقرریوںکے احکامات جاری کئے ہیں ، جموں کے انسپکٹر جنرل کے علاوہ چار اضلاع کے ایس ایس پی بھی بدل دئیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری اس حکمنامہ کے مطابق شو دیو سنگھ جموال آئی جی پی جموں کو تبدیل کر کے آئی جی پی (سی آئی وی) کے خالی عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔ 1996بیج کے آئی پی ایس ایم کے سنہا، جو اپنی تعیناتی کے منتظر تھے، جموں کے نئے آئی جی پولیس ہوں گے۔ ڈی آئی جی آرمڈ جموں رفیق الحسن کو ڈی آئی جی آرمڈ پولیس آئی آر پی کشمیر تعینات کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ کو ایس ایس پی جموں مقرر کیا گیا ہے ، وہ انچارج ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج وویک گپتا سے چارج لیں گے۔ ایس ایس پی ادہم پور رئیس محمد بٹ کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل آئی جی (تکینکی) کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو اوم پرکاش پانڈے ادہم پور کے نئے ایس ایس پی ہوں گے جب کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی رمیش کمار انگرال کو پونچھ ضلع کا ایس ایس پی لگایا گیا ہے ۔امود اشوک ایس پی حضرت بل کو تیجندر سنگھ کی جگہ ایس پی بڈگام، سدھانشو ورما ایس ڈی پی او صدر سرینگر کو ایس پی حضرتبل تعینات کیا گیا ہے ۔ سمیر کوتوال ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی 15بٹالین کو ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر جب کہ ماسٹر پوپسی ایڈیشنل ایس پی کو سمیر کوتوال کی جگہ ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی بنایا گیا ہے ۔