بانڈی پورہ//نوئیڈا کالج دہلی میں زیرتعلیم بانڈی پورہ کا 22سالہ بی بی اے طالب علم ناصرالحسن 13 روز سے لاپتہ ہے .والدین کو لاپتہ بیٹے کے متعلق طرح طرح کے خدشات لاحق ہیں ۔ افرادخانہ نے نوئیڈا پولیس سٹیشن اور آلوسہ پولیس چوکی بانڈی پورہ میں بیٹے کی گمشدگی کے متعلق رپورٹ درج کی ہے اور ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری اور ایس ایس پی بانڈی پورہ شیخ ذوالفقار آزاد سے لاپتہ ہونے بیٹے کو بازیاب کرنے میں مددکیلئے استفسار کیا ہے ۔گمشدہ طالب علم کے والد نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو بیٹے کو فون کیا تھا لیکن فون بند پایا ہم نے سوچا تھا کہ وہاں سے ہی فون کرے گا لیکن جب جواب نہیں آیا تونوئیڈہ کالج 18 دسمبر کو پہنچ کر کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا تو جواب ملا 13 دسمبر تک ان کے فرزند نے تین پرچوں کا امتحان دیا تھا ۔13 دسمبر کو چوتھے پرچے کا امتحان دینا تھا لیکن نہیں پہنچا ۔