جموں//گلشن گرائونڈ میں انٹر بٹالین سپورٹس مِیٹ کا افتتاح کیا گیا، پانچ دن تک چلنے والے اس پروگرام میں جموں کشمیر آرمڈ پولیس اور آئی آر پی کی 28بٹالینوں سے تعلق رکھنے والے 900کے قریب مرد و خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔اس دوران اتھلیٹ، باسکٹ بال، باکسنگ، فٹ بال، ہیند بال، ویٹ لفٹنگ، کبڈی، جوڈو، ہاکی، وشو، رسہ کشی، والی بال، کشتی کے مقابلے ہوں گے خواتین کے درمیان تیر اندازی، اتھلیٹ، باسکٹ بال، مکے بازی، فٹ بال، ہینڈ بال، کبڈی، شوٹنگ، والی بال کے میچ ہوں گے۔ گزیٹیڈ افسران کے درمیان بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور لانگ ٹینس وغیرہ کھیلا جائے گا۔ رسم افتتاح ایڈیشنل ڈی جی ی ا؛رون کمار چودھری نے ادا کی جب کہ افتتاحی تقریب میں آئی جی پی آڑمڈ جموں دنیش رانا، ڈائریکٹر ایس ایس جی سریندر گپتا، آنند جین آئی جی ہیڈ کوارٹر، ڈی آئی جی آرمڈ جموں رفیق الحسن اور دیگران بھی موجود تھے۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔