سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گذشتہ روز کنٹرول لائن پرہوئی فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق پورٹر کے قریبی رشتہ داروں نے جمعرات کو معاوضے کے حق میں احتجاج کیا۔
جاں بحق پورٹر کے قریبی رشتہ داروں نے پورٹر کی میت کو لیکر راجوری کے نوشیرہ بس سٹینڈ کے متصل احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین فوجی پورٹروں کیلئے ایک مستقل پالیسی کا مطالبہ کررہے تھے، جو آئے دنوں کنٹرول لائن پر گولیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مرنے والے پورٹر کے بیٹے کے حق میں سرکاری نوکری کا بھی مطالبہ کیا۔
بودھ راج نامی فوجی پورٹرضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر گذشتہ روز گولی لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔