سرینگر/فورسز نے جمعرات کو بانڈی پورہ۔سرینگر شاہراہ پر گرورا نامی گاﺅں کے پاس بارودی مواد کی موجودگی کا پتہ لگاکر اس کو ناکارہ بنایا۔
حکام نے کہا کہ اس بارودی مواد کی موجودگی کا پتہ13آر آر سے وابستہ فوجی اہلکاروں نے صبح آٹھ بجے لگایا۔
حکام کے مطابق یہ بارودی مواد شاہراہ کے ایک طرف کسی کنٹینر میں نصب کی گئی تھی۔
بارودی مواد کی موجودگی کا پتہ لگتے ہی بم ڈسپوزل سکارڈ طلب کیا گیاجس نے اس کو ناکارہ بنایا۔
اس دوران مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیر کیلئے روک دی گئی۔