ایوانِ عدالت اور
ایوانِ حکومت سے
فرمان ہوا جاری
اعلان ہوا برپا۔۔۔
خون بہانا ممنوع ہے
کتوں، بلیوں، چوہوں اور
چور چکوروں، چڑیوں کا
البتہ ان جسموں کا
لہو بہانا جرم نہیں
جو چُپکےچُپکے کہتے ہیں
ہم بھی اِس دھرتی کے باسی
جیسے تیسے جیتےہیں
پیار کے نغمے گاتے ہیں
ہنستے اور ہنساتے ہیں
امن سے رہنا چاہتے ہیں
امن سے رہنا چاہتے ہیں
کپوارہ،موبائل نمبر؛9906624123