پونچھ //ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے تاہم اس دوران کسی طرح کاکوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ذرائع نے بتایاکہ اتوار دوپہر پونچھ سیکٹر میں اگلی چوکیوں پر فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اس دوران دونوں طرف سے گولہ باری کی گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔کچھ گھنٹوں کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تاہم شام 7بجے پھر دوبارہ سے کشیدگی دیکھی گئی اور دونوں طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی ۔