نئی دلی//آل انڈیا مسلم خواتین پرنسل لاء بورڑ نے طلاق ثلاثہ بل کوقانون بننے کی صورت میں کنبوں کو برباد کرنے والاقرار دیتے ہوئے کہاکہ بورڑ اس کے خلاف ایجی ٹیشن شروع کرے گی ۔مسلم خواتین پرسنل لاء بورڑ کی چیئرپرسن شائستہ امبر نے کہاکہ قانون کو قرآن کی رو سے بنایا جانا چاہئے۔اس میں اتفاق کی گنجائش ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ طلاق اسی صورت میں وقوع پذیر ہوتی ہے جب تمام دیگر آپشن ختم ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجوزہ قانون کنبوں کو برباد کرے گا ۔