سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں سوموار کو مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی متاثر رہی جہاں چار روز قبل فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں چار جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قصبے میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ گاڑیوں کی نقل و حمل بھی محدود ہے۔
گذشتہ سنیچر کو حاجن، راجپورہ علاقے میں تین مقامی اور ایک غیر مقامی جنگجو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جمعہ کو اونتی پورہ علاقے میں بھی ایک جنگجو فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں جاں بحق ہوا تھا۔