سرینگر/پولیس نے سوموار کو کہا کہ اُن چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جن کے ہتھیار گذشتہ روز کانگریس لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ واقع جواہر نگر سرینگر سے لوٹ لئے گئے تھے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ اُن چاروں اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جن کے ہتھیار کانگریس لیڈر محمد مظفر پرے کی رہائش سے لوٹے گئے ہیں۔ اُنہیں ”ڈیوٹی میں سستی اور اجازت کے بغیر غیرحاضر“ رہنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز قانون ساز کونسل رکن اور سینئر کانگریس لیڈرمظفر احمد پرے کی جواہر نگر رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکاروں سے مشتبہ عسکریت پسندوں نے فلمی انداز میں4 بندوق اڑا لئے تھے۔