پلوامہ//پلوامہ میں 4 جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مسلسل تیسرے روز سخت ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔جس دوران قصبے اور مضافاتی علاقوں میںتمام دکانیں،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر مکمل بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپوٹ بھی غائب رہا۔جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ سے چند کلومیٹر دورراجپورہ حاجن پائین علاقے میںفورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میںسوموار مسلسل تیسرے روزبھی مکمل ہڑتال رہی۔اس دوران قصبے اور دیگر گاوٗں دیہات میںتمام دکانیں،بنک،اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی بند رہے ۔خیال رہے سنیچر کے صبح حاجن پائین علاقے میں فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک غیر ملکی سمیت4مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہوئے جن میں3کا تعلق ضلع پلوامہ کے ٹکن ،رہمو اور پریچھو گائوں سے تھا ۔