بارہمولہ /شمالی قصبہ بارہمولہ کے اولڈ ٹاون کی گنجان بستی میں یکم اوردوم جنوری کی درمیانی رات کے دوران گنائی حمام محلہ علاقے میں مرحوم عبدالغفار کھوسہ کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناًاشفاق احمد کلو کے مکان کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔
اگر چہ مقامی نوجوانوں کی کوششوں اور برستی بارشوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی تاہم اس واردات میں دو مکانوں کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائیر سروسز عملہ بھی وقت پرجائے واردات پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیا۔