پاکستان سیاحت کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک میں شامل

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
کراچی//اگر اس سال آٓپ قدرتی نظاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو پاکستان کی سیر سے اچھا خیال بھلا اور کیا ہوسکتا ہے۔ ‘یہ مشورہ امریکی میگزین ’فوربز‘ نے ان تمام لوگوں کو دیا ہے جو سیاحت کے شوقین ہیں اور 2019 میں آنے والی تعطیلات میں گھومنے پھرنے کی منصوبہ کر رہے ہیں۔فوربز نے 2019 کے لئے جن 10 بہترین سیاحتی ملکوں کی فہرست جاری کی ہے ان میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے، جبکہ پرتگال کا علاقہ ایزورس، مشرقی بھوٹان، میکسیکو کا لاس کابوس، کولمبیا، ایتھوپیا، مڈغاسکر، منگولیا، روانڈا اور ترکی کی ساحلی تفریح گاہیں بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔یہ فہرست ٹریول بلاگراین ایبل نے دنیا کے مشہور ٹریول ایجنٹس سے گفتگو کے بعد تیار کی ہے۔ایک ماہر سارہ باربری کے مطابق’ قدرتی نظاروں اور خوبصورت وادیوں کا لطف اٹھانا ہے تو ’قراقرم ہائی وے‘ کے ذریعے پاکستان کی وادی ہنزہ کا رخ کریں۔ شگر اور خپلو جائیں اور ہوش اڑا دینے والے قدرتی حسن کا نظارہ کریں۔‘سارہ کے بقول’ پاکستان کے شمال مشرقی علاقوں میں کم لوگ جاتے ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کے مناظر اتنے مسحورکن ہیں کہ آپ اپنی گاڑی کے شیشے سے باہر دیکھتے ہوئے پلک بھی اس خوف سے نہ جھپکائیں کہ کہیں کوئی منظر یا شاندار لینڈ اسکیپ مس نہ ہو جائے۔۔۔برف کے ٹکڑوں سے بھرے دریاؤں اور ان پرجھولتے پلوں کی خوبصورتی ناقابل بیان ہے۔‘باربری کا یہ بھی کہنا ہے کہ’ گرم جوشی سے خیرمقدم کرتے لوگ، گلیشیر کے نیلے پانی سے بنی عطا آباد جھیل، ہریالی اور صدیوں پرانے خوبانی کے باغات میں پیدل گھومنا اور برف سے ڈھکی شاندار راکا پوشی کی چوٹی۔۔ یہ سب دیکھنا اور محسوس کرنا پوری زندگی کا ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے۔‘پاکستانی سیاحت کے ایک ماہر، کئی درجن کتابوں کے مصنف اور استاد صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر  کا کہنا تھا’ واقعی پاکستان قدرتی نظاروں سے بھرا پڑا ہے خاص کر شمالی و مشرقی علاقے۔ انہیں دیکھ کر بے اختیار منہ سے یہی نکلتا ہے کہ اگر اس زمین پر کہیں جنت ہے تو وہ یہیں ہے، یہیں ہے، یہیں ہے
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *