سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جمعرات کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ یہ معرکہ آرائی ترال کے کسی بالائی علاقے میں جاری ہے۔
اس سے قبل اطلاعات میں کہا گیا کہ ترال کے گلشن پورہ علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔
دریں اثناءترال قصبے میں فورسزاور مظاہرین کے مابین جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے فورسز پر سنگباری کی اور فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قصبے میں تناﺅ اور کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔