سرینگر/اگلے 48گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ کشمیر وادی اور لداخ خطوں کے اندر کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
انڈین میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جموں کشمیر میں آج شام سے ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق موسم کی خرابی سے وادی کشمیر کے ساتھ رابطے متاثر ہوسکتے ہیں۔
اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت باالترتیب منفی6.8اورمنفی10ڈگری سیلشیس درج کیا گیا۔
کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ خطے کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.5درج کیا گیا۔