سرینگر/ترال کا وہ زخمی شہری سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں جمعہ کو دم توڑ بیٹھا جس کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر زخمی کیا تھا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق سمرنجیت سنگھ ولد نانک سنگھ ، ساکنہ کھاسی پورہ ترال ایس ایم ایچ ایس میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
اس سے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے جنوبی کشمیر کے ترال میں سمرنجیت کو نزدیک سے گولی مار کر بری طرح زخمی کیا تھا۔